یہ زائران حریم مغرب ہزار رہبر بنیں ہمارے ہمیں بھلا ان سے واسطہ کیا جو تجھ سے نا آشنا رہے ہیں غضب ہے یہ مرشدان خودبیں، خدا تری قوم کو بچائے! بگاڑ کر تیرے مسلموں کو یہ اپنی عزت بنا رہے ہیں سنے گا اقبال کون ان کو، یہ انجمن ہی بدل گئی ہے نئے زمانے میں آپ ہم کو پرانی باتیں سنارہے ہیں